الخدمت فاؤنڈیشن ،سیلاب زدہ علاقوں میں4ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغاز

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن نے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار گھروں کی تعمیر میں معاونت کا آغازکر دیا۔ اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مزید 100بے گھر سیلاب متاثرین میں مکانات کی تعمیر و مرمت میں معاونت کے لئے رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔الخدمت نے ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4ہزار مکانات کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ایک گھر کےلیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی معاونت کی جائے گی۔