بھتیجے کے قاتل کو سزائے موت، 5 لاکھ معاوضہ ادائیگی کا حکم

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے بھتیجے کے قاتل کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔ تھانہ روات میں تیس اپریل 2020کو درج کیس کے مطابق ملزم ذوالفقار احمد نے معمولی رنجش پر اپنے بھتیجے نثار احمد کو وحشیانہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں موت کی سزا دیتے ہوئے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ ہڈیاں توڑنے سمیت دیگر الزامات میں مجموعی طور پر سات سال قید اور تیس ہزار روپے دامان ادا کرنے کی ہدایت کی۔