گرانفروشی پر متعدد دکاندار گرفتار

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے  مقررہ قیمتوں سے زائد کی وصولی،  تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری رکھی ۔گراں فروشی پر پر گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، چار دکانوں کو سیل اور بارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی بس سٹینڈز ویگن سٹینڈز کی انسپیکشن کی ،پچاس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، دو گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا گیا، دھواں چھوڑنے والی تین گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے معائنہ کے دوران فیصل کالونی میں ایک کلینک، ایک پٹرول سیلنگ ایجنسی اور ایک سروس سٹیشن کو سیل کر دیا ۔ واٹر بور کی غیر قانونی ڈرلنگ کی جگہ پر تیل بھی ملا، ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران تین دوکانوں کو سیل جبکہ 5 دوکانداروں کو گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا ، تین دکانیں سیل کر دی گئیں اور دکانداروں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر جُرمانے عائد کیے گئے ،اے سی رورل نے کورال اور ترلائی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ پرائس لسٹ ظاہر نہ کرنے پر دو افراد گرفتار کر لیا گیا ۔