اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ینگ پارلیمانی فورم کے صدر ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اس حوالے سے ینگ پارلیمنٹرینز فورم ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوجوان پارلیمنٹرینز فورم، ہنس سیڈل فاؤنڈیشن اور نیشنل ڈائیلاگ فورم کے اشتراک سے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ مکالمے کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا موضوع پارلیمانی ڈپلومیسی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مؤثر ہتھیار تھا۔ سٹیفن کڈیلا صدر ہنس فاؤنڈیشن نے کہا کہ جرمن عوام اور حکومت پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں جو تاریخ کے تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریار خان ڈائریکٹر نیشنل ڈائیلاگ نے مکالمے کے انعقاد کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تعاون کو سراہا۔ ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی برائے خصوصی اقدامات سید شمعون ہاشمی نےکہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے پارلیمانی ڈپلومیسی کے ذریعے موسمیاتی انصاف کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مکالمے کے شرکاء کو جعلی پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔ مکالمے میں سنیٹرز ثناء جمالی اور عمر فاروق، ممبران قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم، سیدہ نوشین افتخار، عالیہ کامران، نوید عامر جیوا، رانا ارادت شریف اور مختلف شعبوں کے تحقیقی ماہرین نے شرکت کی۔
راولپنڈی تھانہ آر اے بازار پولیس نے جعلی آرمی کیپٹن کوگرفتار کرلیا ،سب انسپکٹر آصف جاوید گوندل نے بتایاکہ...
راولپنڈی عالمی یوم آبادی کے حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا ، تقریب...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران ڈپٹی سی ای اوراولپنڈی کینٹ بور ڈناصرکمال نے گزشتہ...
راولپنڈی برسات اور شدید بارشوں میں پنجاب کی جیلوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کاحکم دے دیاگیا، آئی جی جیل خانہ...
راولپنڈیوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے گزشتہ روز راولپنڈی کا...
راولپنڈی موسلادھاربارش اور سیلابی صورت حال میں ریسکیو 1122عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،پنجاب ایمرجنسی سروس...
راولپنڈی چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے...
راولپنڈی سی پی او خالد ہمدانی نے بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر نالہ لئی سے ملحقہ علاقوں...