وفاقی حکومت کے ریٹائر ڈ ملازمین

24 نومبر ، 2022

کی فیئر ویل گرانٹ کے بل تعطل کا شکاراسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ملنے والی فیئر ویل گرانٹ کے بل کئی ماہ سے متعلقہ ادارے کی غفلت سے تعطل کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وفاقی ملازمین کو فیڈرل ایمپلائز بنویلنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈ نام کے وفاقی ادارے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی تنخواہ بذریعہ چیک ملتی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے ریٹائر ہونے والے ملازم کے کوائف پر مبنی ایک فارم ارسال کرتے ہیں۔ پاکستان پوسٹ سمیت متعدد اداروں نے کیسز ارسال کر رکھے ہیں کئی ماہ کیسز فائلوں میں رکھنے کے بعد ان کو چیک جاری کرنے کے بجائے یہ اعتراض لگا کر واپس کیا جارہا ہے کہ پرانا فارم تبدیل کر دیا گیا ہے اس لئے نیا فارم دوبارہ ارسال کریں۔