جھیکاگلی میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر جلد شروع کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر مری

24 نومبر ، 2022

مری(نمائندہ جنگ)  برفباری سیزن میں سیاحوں اورمقامی عوام کو بہترین سہولیات اور تحفظ فراہم کیاجائیگا۔ سیاحوں کو پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جھیکاگلی میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر جلد شروع کردی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع مری احمدحسن رانجھا نے ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی، سلیم اکابر عباسی، مسعود آصف عباسی،راجہ ظہور عباسی اوردیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مری کاریونیوبڑھانے کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔