گاڑی کی ٹکر سےشہری جاں بحق

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )کورال کے علاقے گنگال سٹاپ پر ایبٹ آباد کا رہائشی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ کورال پولیس کو شبیر احمد نے بتایاکہ اسکے والد عبدالبصیر کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی ریسکیو کی اطلاع پر وہ پمز ہسپتال پہنچاتو والد جاں بحق ہوچکے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔