50 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق

24 نومبر ، 2022

دولتالہ(نمائندہ جنگ)دولتالہ کے نواحی گاوں راماں میں 50 سالہ قلب عباس کمرے میں آگ لگنے سے جھلس کرجاں بحق ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کے دونوں ہاتھ پیچھے سے اور منہ بھی بندھا ہوا تھا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی اور ڈی ایس پی گوجرخان موقع پر پہنچ گئے۔ دریں اثناء آ خری اطلاعات تک پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی  تھی ۔