سٹیڈیم میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ

24 نومبر ، 2022

استعمال کئے جائینگے ،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز اورپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے اجلاس ہوا انہوں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت واک تھرو گیٹس اور باڈی سرچنگ کے بعد دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے مربوط پلان تشکیل دیا جائے گا اورکھلاڑیوں ،آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔