خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ پر مقدمہ درج

24 نومبر ، 2022

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)تھانہ کلر سیداں پولیس نے شادی شدہ خاتون کیساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کرنے کی دھمکیاں دینے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔ (ع) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ وہ گزشتہ روز والدہ کے علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گئی جہاں ملازم عدیل بٹ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے ہمارے گھر آنا جانا شروع کر دیا۔شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا ، اس دوران ویڈیو بھی بنائیں اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر مختلف اوقات میں مجھے سے پیسے بھی بٹورتا رہا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم عدیل بٹ کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ عدیل بٹ نامی نوجوان لاہور کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بطور جینی ٹوریل اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا جسے ہسپتال کےایڈمن آفیسر نے نوکری سے فارغ کر دیا ۔