قائد اعظم ٹرافی ،ناردرن کو کے پی سے ایک اننگز ،50رنز کی شکست

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کا فائنل سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بدھ کو شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کے پی کے نے ناردرن کو اننگز اور 50 رنز سے ہرادیا۔ دوسری اننگز میں ناردرن کی ٹیم 171 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ساجد خان نے 50 رنز دے کر پانچ اور محمد عمران نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں سندھ اور بلوچستان کا میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ عمران بٹ نے195 اور اسد شفیق نے105 رنز بنائے۔ سدرن اور سینٹرل پنجاب کا قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا۔ عثمان صلاح الدین نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دوسری اننگز میں سنچری بنائی۔