اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نےاسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،اس موقع پربرطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت موجود ہے جس کو بہتر طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں زیادہ دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بہت سے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جو اس کی اقتصادی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ایک مستحکم پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بہتر توجہ حاصل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جموں و کشمیر خود ارادیت تحریک کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین بھی اس موقع پر ا ن کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن کے طور پر یاسمین قریشی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سالانہ درآمدات 200 ارب پاؤنڈ سے زائد اور برآمدات 180 ارب پاؤنڈ سے زائد ہیں لیکن 2022 کی دوسری سہ ماہی تک پاکستان اور برطانیہ کی دوطرفہ تجارت صرف 3.5 ارب پاؤنڈ کے لگ بھگ تھی جو دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید، نائب صدر محمد اظہر الاسلام، جموں و کشمیر خوداردیت موومنٹ کے بانی چیئرمین نجابت حسین، گروپ لیڈر خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی، میاں شوکت مسعود اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکیا اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں مفید تجاویز دیں۔
راولپنڈی پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رؤف کےایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس...
راولپنڈی پی ایچ اے راولپنڈی کی شجرکاری مہم میں گورکھپور‘ مختلف پارکس اور ڈھوک منشی قبرستان میں ہزاروں پودے...
اسلام آباد وائلڈ لائف نے آزاد کشمیر سے تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف کے...
اسلام آبادسینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی سید محسن رضا شیرازی کی رسم قل اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ قرآن...
اسلام آباد چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کوآرڈنیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا ہےکہ...
چکوالتلہ گنگ کے اعوان ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے متوفی کی لاش سٹی ہسپتال تلہ...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں پمز ہسپتال کے...
اسلام آباد کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام علامتی دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا۔دھرنے کے شرکاء سے ضلع کرم کے...