ورلڈکپ میں عربی کمنٹری کے چرچےاللہ اللہ کے ورد نے سماں باندھ دیا

24 نومبر ، 2022

دوحا ( جنگ نیوز) ورلڈ کپ فٹبال میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے میچ کی عربی کمنٹری دنیا بھر شہرت پاگئی۔ سعودی عرب کے فیصلہ کن گول پر کمنیٹیٹر نے جس طرح اللہ، اللہ کے نام کا گردان کی پوری دنیا میں مسلم شائقین میں اسےناقابل فراموش مقبولیت مل گئی۔ میچ میں لیکن جیسے ہی گیند سعودی کھلاڑی کے پاس آتی تو کمنٹیٹر کے جوش و جذبے میں بھی اضافہ ہوجاتا اور جیسے ہی گول ہوا کمنٹیٹر والہانہ انداز میں کئی بار اللہ، اللہ، اللہ کے متبرک نام کا ورد کرتا رہا ۔ دنیا بھر کے میڈیا نے بھی اسے سرخیوں میں جگہ دی ہے۔