زخمی سعودی فٹبالر ریاض کے اسپتال منتقل

24 نومبر ، 2022

ریاض (جنگ نیوز) سعودی فٹبالر یاسر الشہرانی کو بدھ کے روز دوحا کے ہسپتال سے ریاض کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔ وہ منگل کو ارجنٹائن کے ساتھ ورلڈ کپ میچ کے دوران گول کیپر محمد ال اویس سے بری طرح ٹکرائے تھے، ان کے سر میں سنجیدہ نوعیت کی چوٹ آئی ہے۔