گندم کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 10 لاکھ میٹرک ٹن مقرر

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور اس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں اور حکومت پنجاب کاشتکاروں کوہر ممکن مددورہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ گندم کی فصل ملکی فوڈ سیکیورٹی میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ ملک میں گندم کی مجموعی پیداوار میں صوبہ پنجاب کا حصہ 76 فیصد ہے۔ امسال صوبہ پنجاب کے لئے گندم کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 10 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جسے یقینی بنانے کے لئے کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ زراعت پنجاب اور نجی کھادکمپنی کے زیر اہتمام کسان کنونشن کیلئے جاری ویڈیو پیغام میں کیا۔