ڈپٹی کمشنر عرفان نواز سےاسلام آباد چیمبر سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی ، وفد کی قیادتاسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے وفد کی قیادت صدر سجاد سرور نے کی،تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انتظامیہ تاجروں کی مشکلات سے آگاہ ہے ، تاجر اسلام آباد کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔