پریکٹس میچ میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ، 79 اوورز میں 501 رنز بناڈالے

24 نومبر ، 2022

کراچی ( نمائندہ جنگ) انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ انگلینڈ لائنز کے خلاف سہ روزہ میچ کے پہلے دن صرف 79 اوورز میں سات وکٹ پر501 رنز بناڈالے۔ناتجربہ کار بولنگ کے خلاف بیٹر نے کھل کی بیٹنگ کی۔ برینڈن میک کولم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد انگلش ٹیم ٹیسٹ میچوں میں جارحانہ بیٹنگ کررہی ہے۔ بدھ کو ابوظبی میں اولی پوپ نے120گیندوں پر146رنز بنائے۔ زیک کرالی89 گیندوں پر96 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ ول جیکس نے 48 گیندوں پر84 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ نے28، جوروٹ9 ، لیونگ اسٹون36 اور فوکس48رنز بناسکے۔ لارنس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کپتان بین اسٹوکس میچ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں لیکنپاکستان کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیارہیں۔ سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ابوظبی میں پریکٹس کر رہا ہوں۔