غیرملکی فٹبال شائقین کیلئے تعلیم کا بھی انتظام

24 نومبر ، 2022

دوحا ( جنگ نیوز) ورلڈ کپ فٹبال کے دوران شائقین کے لئے تعلیم کا بھی بندو بست کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایجوکیشن ابائو آل فاؤنڈیشن کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شائقین کو عربی اور دیگر زبانوں سے متعلق لٹریچر فراہم کیا گیا ۔اس کے علاوہ پناہ گزینوں اور اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لئے صورت حال سے آگاہ کیا گیا ۔ اس دوران شریک ہزاروں افراد نے عطیات بھی دیے، تقریب میں قطر میں مقیم غیر ملکی پناہ گزینوں کو بھی مدعو کیا گیا، جن کے ساتھ شائقین نے تصاویر بنوائیں اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔