1000سی سی سے کم پاور موٹرکاروں کی پیداواروفروخت میں کمی

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے پاورکے 15,794 یونٹس کاروں کی پیدواراور 14,933یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 38 فیصد اور66 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 21,793 یونٹس کاروں کی پیداوار اور24,785 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اکتوبرکے مہینہ میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 4,607 یونٹس کاروں کی پیداوار4,461 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکے 6,001 یونٹس کاروں کی پیداوار اور6,163 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں گاڑی کے 2,297 یونٹس کاروں کی پیداوار اور1,469یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چھوٹی گاڑی کے 3,748 یونٹس کاروں کی پیداواراور4,012 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں 13,497 یونٹس کاروں کی پیداوار اور13,464 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں اس گاڑی کے 18,045یونٹس کاروں کی پیداوار اور20,773 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔