آر ای آئی ٹی کمپنی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)آرای آئی ٹی کمپنی لمیٹڈکا تینتیسواں سالانہ اجلاس آئی ایس ای ٹاور گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اس موقع پر چیئرمین زاہد لطیف خان، بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے مالی سال 2022 کے لیے کمپنی کے مالیاتی گوشواروں (حسابات) کی منظوری دی، کمپنی کے شئیر ہولڈرزنے اب تک کا سب سے بڑے پینسٹھ پیسے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں بتایا گیا ہےکہ کمپنی کی مالی حالت بھی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جس میں قرض سے پاک کافی لیکویڈیٹی موجود ہے۔ چیئرمین نے حصص یافتگان کو آگاہ کیاہے کہ کمپنی نے ISE ٹاورز REIT اسکیم کے اجراء کے لیے ضروری دستاویزات سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو منظوری کے لیے جمع کروا کر اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔