دھنیہ کی بہترپیداوار کے لئے آبپاشی میں احتیاط برتنے کی ہدایت

24 نومبر ، 2022

قصور(اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیہ کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکاخیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیہ کی پیداواربری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے میڈیاکوبتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اورجب پودے 4سے 5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔