پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جاری

24 نومبر ، 2022

اسلام آ باد ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی و ڈسٹرکٹ گورنمنِٹ ملتان و ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون سے ملتان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے. چوتھے دن کا پہلا میچ پاکستان ایئرفورس اور ساؤتھ پنجاب(رائل آرچرڈ) کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو کہ 3-3 گول سے برابر رہا.. پاکستان ایئرفورس کی جانب سے محسن, عبدالرحمن اور ظہیر نے ایک ایک گول سکور کئے.جبکہ ساؤتھ پنجاب(رائل آرچرڈ) کی جانب سے علی رضا, نوید, وسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض حافظ عاطف اور وقاص بٹ نے سر انجام دیئے ریزرو ایمپائر زاہد حمید تھے.جبکہ ٹیکنیکل آفیشل محمد علی اور ججز کے فرائض ,منور, ملک یونس , راؤ ندیم, عثمان رفیق نے سر انجام دیئے.