راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر )سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت مختلف کھیلوں کے گرائونڈز اور سٹیڈیمز تعمیر کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ساہیوال ڈویژن میں جاری سپورٹس سکیموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میاں نثار الحق اور تحصیل سپورٹس افسران نے بھی شرکت کی ،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے تمام سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں 71کروڑ 78لاکھ روپے کی خطیر رقم سے 11منصوبوں پر کام جاری ہے، ظفر علی سٹیڈیم میں سنتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک بچھانے کا کام بھی شامل ہے جو جون2023 تک مکمل ہو جائے گا۔
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچیسابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور...
کراچیسابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں...
کراچیلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔پی ایس...
کراچیآئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل اسینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی سلو پچ پر...
کراچی16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز رنگا رنگ اور دلکش تقریب میں ہفتے سے ٹورین اٹلی میں شروع ہوگئے جس میں...
کراچیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ...