سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا اوکاڑہ کا دورہ ،سپورٹس سہولیات کا معائنہ

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر ) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں بہترین سہولیات مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرتی ہیں پنجاب حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی،کوچنگ کے بہترین مواقع اور بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو ضلع کی سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی صوبہ اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زاہد حسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی موجود تھے ، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے ای لائبر یری میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے ای لائبر یری سے استعفادہ کرنے والے طالبعلموں اور شہریوں سے ای لائبر یری کی افادیت اور ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا انہوں نے اوکاڑہ جمنیزیم کی تز ئین و آرائش اور مرمت کا کام 10 دن میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان ڈور گیمز کی پریکٹس کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں کسی کھلاڑی کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے اوکاڑہ جمنیزیم میں فٹنس کلب کی تمام مشینوں کو خود سے چلا کر دیکھا انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ جمنیزیم کی تزین و آرائش،چھت کی مرمت اور دیکھ بھال فوری طور پر کروائی جائے اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ضلع میں کھیلوں کی ترویج اور ترقی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔