اسلام آباد(آئی این پی )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کے دو روز بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق ان چھ لیفٹننٹ جنرلز میں تھا جن کے نام کی سمری آرمی چیف کی تقرری کے لیے وزارتِ دفاع کے ذریعے وزیراعظم ہاس بھیجی گئی۔ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے ، دیگر ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل تھے۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...