گوگل کو ادائیگی روکنا معاملات خراب کرسکتا ہے، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام

27 نومبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ دیاکچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھاخط میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ گوگل کو ادائیگی روکنا معاملات خراب کرسکتا ہے، ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔