ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو 345ارب ریفنڈز میں سے 20ارب دینے کی یقین دہانی

27 نومبر ، 2022

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو یکم دسمبر تک 345 ارب ریفنڈز سے20ارب روپے کے ریفنڈز ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ 15 نومبر تک ریفنڈز پیمنٹ آرڈرز (آر پی اوز) کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کیا جائے گا جس کے بعد دسمبر کے مہینے میں جاری ہونے والے آر پی اوز کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹر کو ریفنڈز کی ادائیگی تعطل کا شکار تھی جس کی وجہ سے انڈسٹری کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔