اسلام آباد ( وقائع نگار)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، ہلاک اور گرفتار دہشتگرد اغوا، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلومیں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں دوران 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشتگرد علاقے میں اغوا، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ یہ دہشتگرد بلوچستان میں انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔سکیورٹی ادارےکوہلو بازار میں دھماکے کے بعد سے ان دہشتگردوں کی تلاش میں تھے، کارروائی کے دوران بھی یہ دہشتگرد کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
کراچی امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے تقریباً 150تاریخی و ثقافتی مقامات متاثر، ایرانی حکام کا کہنا ہے...
کراچی ایران نے خارگ جزیرے کے قریب تیل کے اخراج کی خبروں کو مسترد کردیا،ایران کی آئل ٹرمینلز کمپنی نے جزیرہ...
کراچی سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت پر حملوں کی مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے قطر، کویت اور...
تہرانایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کے حوالے سے اہم بیان میں...
ریاض ایک سعودی عہدے دار نے اس بات پر زور دیا ہےکہ 2025 کے دوران سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلاتِ زر...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے جامعہ کراچی میں پیدا ہونے والی حالیہ سنگین مالی، انتظامی...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں کو...