لکی مروت، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید، 2زخمی

27 نومبر ، 2022

لکی مروت(نمائندہ جنگ)لکی مروت کے علاقے وانڈہ پشان کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز دیہی علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھیں دہشت گردوں نے حملہ کردیا،جبکہ لکی مروت میں دہشتگردوں کا تھانہ پر حملہ پولیس اہلکاروں نے پسپا کر دیا،دہشتگردوں کا ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال، پولیس کمک آنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔یہاں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز دیہی علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار قاسم اور حوالدار چنگیز نے جام شہادت نوش کی زخمیوں میں لیفٹیننٹ بلال اور سپاہی ظہور شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، ادھر لکی مروت میں دہشت گردوں نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب لکی درہ تنگ روڈ کے ساتھ وانڈہ ارسلا میں صدر تھانے پر حملہ کردیا۔