عمران خان کی جعلی حکومت کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، فضل الرحمن

27 نومبر ، 2022

مانسہرہ(نمائندہ جنگ )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ2018کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عمران خان کی جعلی حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے ملک میں معاشی عدم استحکام آیا اور پاکستان دنیا میں بلکہ پورے خطے میں ڈوب گیا ،ہماری معیشت غرقاب ہونے لگی ، ہمیں ایک بڑے بحران میں مبتلا کر دیا گیا اور سیاسی معاشی عدم استحکام کے علاوہ دفاعی نظام کو کمزور کرنے اور دفاعی قوت کو منقسم کرنے سازش کی گئی،فارن فنڈنگ کوچھپایا گیا،تمہارے خلاف سب کچھ ثابت ، تم لوگوں سے کیا کیا چھپاؤگے، ہم نے ریاست کی سالمیت کی جنگ لڑی ،پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،بڑے بحران سے نکلے ،فارن فنڈنگ کوچھپایا گیا،تمہارے خلاف سب کچھ ثابت ہوچکا ہے تم لوگوں سے کیا کیا چھپاؤگے۔