بریگیڈیئر واجد صبغت اللہ ڈائریکٹر ائرپورٹ سکیورٹی فورس مقرر

27 نومبر ، 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر ائرپورٹ سکیورٹی فورس بریگیڈیئر محمد شعیب مغل کو سبکدوش کر کے اُن کی جگہ بریگیڈیئر واجد صبغت اللہ (انفنٹری) کو ڈائریکٹر ائرپورٹ سکیورٹی فورس مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری قواعد و ضوابط سیکائنمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔