کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ کے بار روم میں ہو ئے جہاں پر مرد وکلا اور خواتین وکلا کے لیے علیحدہ علیحدہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے جبکہ سندھ ہائی کے احاطے میں امیدواروکلائی کی جانب سے پولنگ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر امیدوار وکلا اور ان کے حامی دن بھر کنویسنگ کرتے رہے دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو ،نائب صدر کی سیٹ پر ڈاکٹر محمد خالد ، سیکریٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نشست عامر نواز وڑائچ ،خازن کی سیٹ پر جاوید احمد راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر عمران علی مٹھانی اور ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری خواتین ا مور کی سیٹ پر میمونہ نسرین نے کامیابی حاصل کی اسی طرح مجلس عاملہ کی9 نشستوں پر گنتی کا عمل جاری تھا۔ الیکشن کمیشنر کے فرائض صوفیہ سعید شاہ انجام دئیے۔
کراچی پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز کا مدینہ منورہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ عازمین حج کو...
کراچی پی آئی اے کےقبل از حج آپریشن کا آغاز اتوار 19اپریل سے ہوگا،قومی ایئر لائنز رواں سال 191پروازوں کے...
میرپورخا ص میڈیکل طالبہ کی خودکشی و ہراسمنٹ کیس میں خصوصی انکوائری ٹیم نے نجی میڈیکل پہنچ کر عملے کے بیانات ...
کراچیایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے امریکی حملوں کی تیاری کرنے والے 120سے زائد...
انطالیہ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضے کیلئے سیکیورٹی کا...
واشنگٹن امریکہ نےعالمی سطح پرتیل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں کی...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو مستقبل میں...
نوابشاہ نواب شاہ میں جنگ کے نمائندہ اور پریس کلب کے صدرمحمدانورشیخ کی ذوجہ کا انتقال ہوگیا ہے انا للّٰہ وانا...