اسلام آباد،انقرہ(نیوزرپورٹر،اے پی پی، مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ سے تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا معاہدہ ہوگیا، سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرینگے، بیجنگ کی طرح ترکیہ کمپنیوں کو بھی پاکستان میں کچھ مشکلات کا سامنا رہا ہے،تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں ۔ ترک سرمایہ کاروں کوہمارے ہاں کسی مشکل کاسامنانہیں کرناہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے استنبول میں ملاقات کی۔بینک کے صدر نے وزیراعظم کو بتایا کہ بینک پاکستان کا 150 ملین یورو کا قرض دیگا۔ یہ فنانشل پیکیج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہوگا۔ وزیراعظم نے ای سی او بینک کے کردار کو سراہا۔ ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام ممالک کیساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے، چین، ترکیہ، امریکا اور دیگر ممالک سے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے۔ پاکستان میں گیس کی قلت، بجلی کے مسائل ہیں، پاکستان کی خواہش ہے توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں ترکیہ سے مستفید ہو، پاکستان اور ترکیہ کے درمیا ن تجارت، کاروبار اور دیگر شعبوں میں موثر تعاون ہوگا،وزیر اعظم نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں دستیاب پرکشش مواقع سے بھرپور استفادہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بالخصوص قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار، شمسی توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، ترقی کیلئے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، سیلاب کے دوران مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کے مشکور ہیں، پاکستان میں سیلاب آیا تو ترکیہ نے ڈاکٹرز، طبی عملہ،امداد اور بنیادی ضروری اشیاء بھیجیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کا درد ایک ہے، دونوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ترکیہ پاکستان کا دوسرا گھر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تجارتی حجم میں اضافے کیلئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، تین برس میں ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے، ماضی میں ترک کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں، بیجنگ کی طرح ترکیہ سے بھی کچھ شکایات موصول ہوئیں جن کو فوری دور کیا جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز صدر طیب ایردوان نے کاروبار کے قوانین کو آسان بنانیکی یقین دہانی کرائی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں نقص کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وزیراعظم سے ترکی کی معروف کاروباری شخصیات نے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتیں کرنے والے پاک یاتریم، انادولو گروپ، زورلو انرجی، البیرک اور گوریس ہولڈنگز کے وفود کی قیادت ان کے متعلقہ مالکان اور سی ای اوز کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور نمو میں پاکستان میں کام کرنے والے ترک کاروباری اداروں کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے ترک تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں خاص طور پر توانائی کے شعبے اور قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم نے ترک تاجروں کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔تاجروں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں کردار جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے کو استنبول میں ملاقات کی ۔ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے وزیراعظم کوبتایا کہ بینک پاکستان کا 150 ملین یورو کا قرض دے گا۔ یہ فنانشل پیکیج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہوگا۔ وزیراعظم نے ای سی او بینک کے کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او بینک کیساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نبردآزما ہے، یہ امداد نہایت اہم ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد موس نےملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ میں سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں، سندھ، پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات ، سیاحت کیلئے بحری جہاز اور کشتیاں چلانے کے امکانات پر بھی تجاویز کا تبادلہ خیال کیاگیا۔\دریں اثناایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہاہے کہ ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو تین برسوں میں 5ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کے طریقوں پربات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت سے متعلق معاہدہ کے عملی وموثراطلاق پراتفاق کیاہے۔
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
کوئٹہ بارکھان کے علاقےنوشام میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کےٹارگٹڈ آپریشن...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوتے رہ گئے ۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کی باز گشت ، پاکستان پیپلز پارٹی کی...
اسلام آباد عالمی توانائی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے پس منظر میں قومی سلامتی کی ضروریات اور حج آپریشنز...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز...