سیکورٹی فورسز کی کوہلو میں کارروائی، 9دہشتگرد ہلاک، 3زخمی گرفتار

27 نومبر ، 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلومیں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دوران 9دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشتگرد علاقے میں اغوا، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ یہ دہشتگرد بلوچستان میں انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔سکیورٹی ادارےکوہلو بازار میں دھماکے کے بعد سے ان دہشتگردوں کی تلاش میں تھے، کارروائی کے دوران بھی یہ دہشتگرد کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔