کراچی (ٹی وی رپورٹ)عمران خان کے جلسے کے بعد جیو سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ صوبائی اسمبلیو ں سے استعفے دینے کا فیصلہ بہت اچھی سیاسی چال ہے،سینئر تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام بڑھے گا،پرویز الٰہی جلسے میں نہیں آئے کیا وہ عمران خان کی بات مان جائیں گے، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیوں سے استعفے کا غیرمتوقع سیاسی فیصلہ کیا ہے، صوبائی اسمبلیو ں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر کے بہت اچھی سیاسی چال چلی ہے، وفاقی حکومت اور سیاسی مخالفین کو عمران خان سے اس فیصلے کی توقع نہیں تھی، وفاقی وزراء ہمیشہ کہتے تھے کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تو صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں، پیپلز پارٹی کے وزراء تو یہ بھی کہتے تھے کہ پھر ہم سندھ اسمبلی تحلیل کرنے پر بھی غور کرسکتے ہیں، پنجاب میں ق لیگ شاید استعفے دینے کے فیصلے پر عمران خان سے اتفاق نہ کرے، عمران خان نے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے بجائے سیاسی چال چلی ہے، وفاقی حکومت دفاعی پوزیشن میں آگئی ہے دیکھنا ہے وہ کیا کرتے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی صورت میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، وفاقی حکومت بار بار عمران خان کو صوبائی حکومتیں توڑنے کیلئے چیلنج کررہی تھی، پرویز الٰہی جلسے میں نہیں آئے کیا وہ عمران خان کی بات مان جائیں گے، عمران خان 2014ء میں اسمبلیوں اور پارلیمان پر چڑھائی کرچکے ہیں، عمران خان کو نظر آرہا تھا کہ اسلام آباد جانے کے باوجود حکومت نہیں گراسکتے، عمران خان کی آخری امید اپنی مرضی کے آرمی چیف کی تقرری تھی جس میں وہ ناکام رہے، عمران خا ن نے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے۔ تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ انہوں نے اپنے اوپر سے فیصلہ ہٹا دیا ہے کہ دھرنا دینا ہے یا اسلام آباد پر چڑھائی کرنی ہے دوسرا یہ بھی طے ہوگیا کہ جو بھی بیک ڈور بات چیت چل رہی تھی اس میں واضح فوج کا پیغام ہے کہ آپس میں سارٹ آؤٹ کریں ابھی بھی حتمی چیز نہیں ہے کوئی اس میں وقت کی قید نہیں ہے ۔ انہیں اس مو کا شارٹ ٹرم میں بھی فائدہ ہے اور لانگ ٹرم میں بھی، بات میں ٹائمنگ کی کر رہا ہوں لیکن انہوں نے اپنے آپ کو وقت کے ساتھ قید نہیں کیا ابھی تک جو وہ باتیں کرتے تھے وہ اپنے آپ کو بند گلی میں پینٹ کرتے تھے میں تین کو آؤں گا چھ کو آؤں گا یہ پہلا انہوں نے سیاسی مو کیا ہے جس میں ٹائمنگ کا آپشن ان کے ہاتھ میں ہے باقی چیزیں سیٹل ڈاؤن کر لیں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسمبلیوں کی اہمیت تب ہے جب عوام کیلئے فائدہ مند ہو اس وقت عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہے وفاق میں حکومت ملک نہیں چلا پارہی ہے پاکستان کی تاریخ مین اتنے کم ریزور نہیں رہیں ہیں۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...