لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

27 نومبر ، 2022

اسلام آباد(آئی این پی )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کے دو روز بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق ان چھ لیفٹننٹ جنرلز میں تھا جن کے نام کی سمری آرمی چیف کی تقرری کے لیے وزارتِ دفاع کے ذریعے وزیراعظم ہاوس بھیجی گئی۔