پاکستانی وفد تیل معاہدے کیلئےپیرکو روس جائیگا، اسحاق ڈار

27 نومبر ، 2022

لاہور(ٹی وی رپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاہےکہ روس کے ساتھ ممکنہ تیل کے معاہدے پر بات چیت کیلئےپاکستانی وفد پیر کوروس جائیگا ، ایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےبتایاکہ حکومت نے وزارت پیٹرولیم کو اختیار دیدیا ہے اور پیر کو ہماری ٹیم مذاکرات کے لیے روس روانہ ہوگی۔ میری وزیر پٹرولیم سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھے ڈویلپمنٹ کی تصدیق کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ”ہمیں دعا کرنی چاہیے یہ دورہ کامیاب ہو اور حکومت عوام کے لیے سازگار شرائط و ضوابط پر معاہدہ کرنے کا انتظام کرے۔