اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔قبل ازیں استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور ترکیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا۔ دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان نے استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسر ے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنما ئوں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وفود کی سطح پر مذاکرات کئےاور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے تاجروں سے ملاقات ، پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب، ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات بھی کی۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...