پشاور(نامہ نگار) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی منظوری کی صورت میں ضلع صوابی کو ٹوبیکو سیس کی مد میں 22.345ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ ایکسائز نے سمری تیاری کرکے وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے جہاں سے سمری منظورہونے کے بعد حتمی منظوری کےلئےصوبائی کابینہ میں پیش کی جائے گی، محکمہ ایکسائز کی جانب سے ارسال کی گئ سمری میں کہاگیاہے کہ اس سال 27جولائی کو وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ ٹوبیکو سیس کی مدمیں دس فیصد حصہ کے فنڈصوابی یونیورسٹی کوجاری کیا جائے اور اس مقصد کےلئے محکمہ ایکسائز سمری تیار کرکے کاوزیراعلیٰ کو ارسال کریں گے ،صوبائی محکمہ خزانہ نے بھی محکمہ ایکسائز کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرصوبائی کابینہ نے منظوری دے دی تو محکمہ خزانہ ٹوبیکو سیس کے دس فیصد شیئر کے 22.345ملین روپے کے فنڈز ضلع صوابی کا جاری کردئیے جائیں گے۔
راولپنڈی حافظ قرآن کو اغواکرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کوعامر رضاہاشمی نے بتایاکہ میرا بھائی حافظ یاسر...
راولپنڈی خاتون پرتشدد کرنے والے شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو ذکیہ بی بی نے...
اسلام آباد مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا...
راولپنڈی راولپنڈی کے علاقے گلزارِ قائد کی سٹریٹ نمبر 26 تا 29 میں گزشتہ دو ماہ سے جاری پانی کے سنگین بحران نے...
راولپنڈی، اسلام آباد راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،19موبائل...
راولپنڈی چک بیلی خان روڈ پر راولپنڈی رنگ روڈ پل کے نیچے کھڑا پانی مبینہ طور پر ڈینگی پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے...
راولپنڈی راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ورکشاپس اور تجاوزات سے ٹریفک جام رہنا روز کامعمول بن...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید انجم کی والدہ...