صوابی ،ٹوبیکو سیس مد میں 22.345ملین کےفنڈز جاری کرنیکافیصلہ

27 نومبر ، 2022

پشاور(نامہ نگار) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی منظوری کی صورت میں ضلع صوابی کو ٹوبیکو سیس کی مد میں 22.345ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کافیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ ایکسائز نے سمری تیاری کرکے وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے جہاں سے سمری منظورہونے کے بعد حتمی منظوری کےلئےصوبائی کابینہ میں پیش کی جائے گی، محکمہ ایکسائز کی جانب سے ارسال کی گئ سمری میں کہاگیاہے کہ اس سال 27جولائی کو وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ ٹوبیکو سیس کی مدمیں دس فیصد حصہ کے فنڈصوابی یونیورسٹی کوجاری کیا جائے اور اس مقصد کےلئے محکمہ ایکسائز سمری تیار کرکے کاوزیراعلیٰ کو ارسال کریں گے ،صوبائی محکمہ خزانہ نے بھی محکمہ ایکسائز کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرصوبائی کابینہ نے منظوری دے دی تو محکمہ خزانہ ٹوبیکو سیس کے دس فیصد شیئر کے 22.345ملین روپے کے فنڈز ضلع صوابی کا جاری کردئیے جائیں گے۔