اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر میں لاکھوں کی چوری

27 نومبر ، 2022

گوجرخان (نمائندہ جنگ) نامعلوم چور تاجر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اورقیمتی سامان لے اڑے ۔محلہ عید گاہ کا رہائشی مقامی تاجر اپنی فیملی کے ہمراہ گجرات گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر گھر میں موجود 7 تالے زیورات اور نقدی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چرا لی ۔ پولیس نےناصرمحمود کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔