ضلع تلہ گنگ کے میں جلد میگا ترقیاتی کام جلد شروع ہونگے، ڈپٹی کمشنر

27 نومبر ، 2022

تلہ گنگ (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر ضلع تلہ گنگ مصور احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ تلہ گنگ رقبہ کے لحاظ سے کئی اضلاع سے بڑا ضلع ہے۔ مستقبل قریب میں یہاں میگا ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں۔ انتظامی افسران اور محکموں کے انفرا سٹرکچر کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کے ضلعی کمپلیکس کیلے پانچ ارب جبکہ ڈی سی سٹاف اور اخراجات کیلے ایک ارب سے زائد کے فنڈز مہیا کئے جا چکے ہیں جبکہ انڈسٹریل زون، میڈیکل کالج سمیت اہم ترین منصوبوں کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔