شہری سے فراڈ کا مقدمہ درج

27 نومبر ، 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جعلی رجسٹری کے نام پر شہری سے ہونے والے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کورال پولیس کو فیضان نے بتایاکہ اس نے احسام الحق سے ایک پلاٹ کا سودا کیا۔ اڑھائی لاکھ روپے بیعانہ دیا، بقیہ رقم رجسٹری پردینا طے ہوئی ، رجسٹری چیک کروائی تو وہ جعلی نکلی جس پر اس نے پیسے واپس مانگے تو انہوں نے مجھے غوری تھری بلوایاجہاں احسام الحق کے ساتھ انصار الحق اور دیگر بھی موجود تھے جنھوں نے دھمکی دی کہ اگر پیسے واپس مانگے تو جان سے ماردینگے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔