باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، قائدین

27 نومبر ، 2022

گوجرخان(نمائندہ جنگ) حکمران عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہو کر انہیں راستے سے ہٹانے کے منصوبے بنا رہے ہیں مگر وطن عزیز کی 80 فیصد آبادی انہیں ایسا نہیں کرنے دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے جی ٹی روڈ چوک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو راولپنڈی روانہ ہونے کیلئے جمع ہوا تھا۔ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،سابق ایم پی طارق کیانی چوہدری محمد عظیم راجہ سہیل عباس کیانی ، راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء الحق، راجہ عبدالوحید، جمشید کیانی، امیر افضل قریشی، مرزا بشیر، خان شہزادہ، راجہ خالد صندل، راجہ روائیداد ذیشان کیانی، یامین قریشی، راجہ عبدالغفور کیانی، ربنواز قریشی، راجہ غضنفر و دیگر نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو ترقی یافتہ دیکھنے کی خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔