اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ کو انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عثمان اشرف نے 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پِلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ سی ڈی اے ہیلتھ سنٹر آئی ایٹ مرکز میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر انکے ہمراہ زعیم ضیاء ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر اقبال آفریدی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزو دیگر موجود تھے۔ مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر 4لاکھ آٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کیلئے ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے جنہیں پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات، بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر دورہ کر کے بھی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے تندہی اور سنجيدگی سے اقدامات کریں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے باہمی رابطہ بہتر بنائیں۔
راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موٹروے ٹول پلازہ اور ٹھلیاں انٹر چینج پر ناکے لگا کر 31گاڑیوں میں موجود...
چکوالگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان مختصر دودہ پر تلہ گنگ پہنچے۔ انہوں نے پروفیسر ملک شاکر حسین اگرال کی...
راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹنسید ذیشان حیدر سے فیض آباد ٹرانسپورٹ یونین کے وفد نے ملاقات...
راولپنڈی 29سالہ نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اروڑیا تحصیل فتح جنگ کارہائشی انیس...
راولپنڈی جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور معاشی استحکام کے لئے...
کلرسیداں مریم نواز ہیلتھ کلینک بی ایچ یو چوآ خالصہ کی ریویپمنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ضلع اٹک کے رہائشی قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیاگیا،وزیراعلیٰ...
راولپنڈی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی پولیس چوکی تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردی گئی۔اسلام آباد...