کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں سے پی ٹی آئی کی ریلی راولپنڈی جلسہ گاہ میں شرکت کیلئے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کی قیادت میں چوک پنڈوری سے روانہ ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے فائنل رائونڈ کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیڈر پر گولیوں سے حملے کئے گئے لیکن وہ پھر بھی پاکستان کی خاطر لانگ مارچ کی قیادت کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ریلی میں صدر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں یاسر منصور، سابق ٹائون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف، ہمایوں خان کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔ مری کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان بھی صداقت علی عباسی کے ہمراہ تھے۔ ایم سی کلر سیداں سمیت یوسیز گف، غزن آباد، بشندوٹ اور دیگر علاقوں سے جلوس چوک پنڈوری پہنچے جہاں سے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کی قیادت میں راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے۔ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سینئر رہنما برجیس جیلانی کی قیادت میں خواتین کا قافلہ راولپنڈی روانہ ہوا۔
راولپنڈی 9 سالہ بچی کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئی ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں قرۃ العین دختر محمد صغیربعمر 9...
اسلام آباد ایس ایس پی آ پر یشنز نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایڈیشنل ایس...
راولپنڈی آرڈی اے کےڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ کو اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے والے کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج...
راولپنڈی محکمہ مال راولپنڈی نے کھیوٹ تقسیم کے بغیر وراثتی انتقالات پر پابندی لگادی ہے۔جس پر عوام میں بے چینی...
راولپنڈیتھانہ روات کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق سابقہ رنجش پر علی...
اسلام آباد راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی طرف سے ایک پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر...
اسلام آباد جماعت اسلامی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر سجاد احمد عباسی نے اسلام آباد میں بلد یاتی انتخابات کو...
اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہاسٹل کی سہولت ضرورت کے مطابق نہ ہونے کے خلاف خیبر پختونخوا...