شادی والے گھر میں توڑ پھوڑ پر مقدمہ

27 نومبر ، 2022

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)تھانہ سول لائن پولیس نے شادی والے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو عبدالستار نے درخواست دی کہ ہمارے گھر میں میرے چھوٹے بھائی کی شادی شروع ہے ۔گھر کے باہر گالم گلوچ کی آواز سنائی دینے پر میں نے باہر جا کر دیکھا دو تین لڑکے آپس جھگڑا کر رہے تھے جبکہ میں نے بولا کہ میرے گھر کے باہر شورشرا بہ نہ کرو ۔ انہوں نے بو لا آپ کون ہوتے ہو۔ ہم نے ون فائیو پرکال چلا ئی اس دوران ان لڑکوں نے آٹھ دس بندے بلوا لئے ،ہمارے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور گھر کے باہرشادی کی لائٹنگ کو توڑپھوڑ دیا ۔ گھر کے باہر میرے کزن راجہ محمدنوید کا موٹر سائیکل کھڑا تھا اسکو بھی توڑدیا گیا۔ اس کے منع کرنے پر محمدنور نے بھی لڑائی شروع کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو وہ بھاگ کر جاچکے تھے۔