پی ٹی آئی ملک میں افراتفری پھیلا رہی ہے‘ راجہ ریاض الدین

27 نومبر ، 2022

ٹیکسلا (نامہ نگار) سابق ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان راجہ ریاض الدین بلبن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا‘ آج اس وقت جو پیاز اور ٹماٹر تین تین سو روپے کلو فروخت ہو رہےہیں یہ بھی انہی کے مرہون منت ہے۔ وہ گزشتہ روز جولیاں میں تقریب کے دوران جنگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری پھیلا رہی ہے۔ عمران خان چار سال اقتدار میں رہے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے۔