چکوال (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر خان کارکنوں کے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے راولپنڈی روانہ ہوئے۔ قبل ازیں مرکزی سیکرٹریٹ میں صبح سے ہی پی ٹی آئی حلقہ پی پی 23کے پرجوش کارکنان، چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز چھوٹے بڑے جلوسوں کی قیادت کرتے ہوئے پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ سردار آفتاب اکبر خان نے بتایا کہ عام انتخابات کا فوری اعلان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ڈگمگاتی کشتی کو سہارا مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی، بیروزگاری کا یہ عالم ہے کہ غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیاہے۔
اسلام آبادتھانہ کینٹ پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن میں منظم انداز میں گداگری کا نیٹ ورک چلانے...
پنڈی گھیب پنڈی گھیب بسال روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ3 افراد زخمی...
اسلام آ باد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر نگرانی جمعہ کو نماز مغرب سے قبل...
سرائےعالمگیر مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر آڑھتی سے اڑھائی کروڑو روپے چھین لئے۔ ڈنگہ کا رہائشی چاولوں کا...
کلر سیداں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کے روز کلر سیداں کے علاقے ڈریال کا دورہ کیا اور چند یوم قبل...
اسلام آباد صدر پاکستان آصف علی زرداری 23 مارچ کو قرارداد لاہور کی منظوری کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر اتوار کی...
راولپنڈی کرپشن کی شکایت پر موضع داہگل کے پٹواری ملک عامر کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر کے24مارچ تک...
اسلام آباد ام البنین ڈبلیوایف،گرل گائیڈزسکینہ جنریشن و انجمن دختران اسلام کے زیراہتمام شہادت امیر...