عمران خان کی قیادت میں ملکی ڈگمگاتی کشتی کو سہارا ملے گا‘ سردار آفتاب اکبر

27 نومبر ، 2022

چکوال (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر خان کارکنوں کے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے راولپنڈی روانہ ہوئے۔ قبل ازیں مرکزی سیکرٹریٹ میں صبح سے ہی پی ٹی آئی حلقہ پی پی 23کے پرجوش کارکنان، چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز چھوٹے بڑے جلوسوں کی قیادت کرتے ہوئے پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ سردار آفتاب اکبر خان نے بتایا کہ عام انتخابات کا فوری اعلان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ڈگمگاتی کشتی کو سہارا مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی، بیروزگاری کا یہ عالم ہے کہ غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیاہے۔